کورونا وائرس| مزید 18فوت، تازہ 1235مثبت

وادی میں 499اور جموں میں 736کا اضافہ، کل متاثرین 66261

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید18 شہری فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1042تک پہنچ گئی جن میں سے253جموں جبکہ789 کا تعلق کشمیر سے ہے۔ اس دوران منگل کو مزید 1235افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اس طرح مجموعی تعداد 66261تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 24202جموں جبکہ42059 وادی سے ہے۔ تازہ 1235متاثرین میں سے 499کشمیر جبکہ 736افراد کشمیر میں فوت ہوگئے۔ کشمیر کے 499متاثرین میں سے 210سرینگر، 59بڈگام، 30بارہمولہ،62پلوامہ، 28اننت ناگ، 22کپوارہ، 21گاندربل، 12کولگام  اور 19شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ جموں کے 736متاثرین میں سے 253جموں، 68راجوری، 64ادھمپور، 41کٹھوعہ، 98ڈوڈہ، 52سانبہ،73پونچھ، 35رام بن، 15ریاسی اور 37کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
۔ 18اموات
جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران18افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والے افراد میں سے 11کشمیر جبکہ 7جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’  حول سرینگر سے تعلق رکھنے والے 90سالہ معمر خاتون، ہمہامہ کا 37سالہ نوجوان، حضرت بل کا 60 اور قمرواری سے تعلق رکھنے والا50سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک صدر اسپتال اور3سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ۔کپوارہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کرالہ پورہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص اور پتشی لولاب سے تعلق رکھنے والا59سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک صدر اسپتال سرینگر اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ہے۔ بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ منگل کو فوت ہونے والے 2متاثرین میں سے پٹن کی68سالہ خاتون اور سلام آباد اوڑی کا65سالہ شہری شامل ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان میں ایک صدر اسپتال اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ۔اننت ناگ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والے 3متاثرین میں سے کادی پورہ کا75سالہ شخص، لک بھون کی رہنے والی55سالہ خاتون اورکادی پورہ کا 60سالہ شہر کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کادی پورہ کے رہنے والے 2متاثرین جی ایم سی اننت ناگ جبکہ لک بھون کی رہنے والی خاتون سکمز صورہ میں فوت ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد فوت ہوگئے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ پرانی منڈی کا 60سالہ شہری،گاندھی نگر جموں کی 80سالہ معمر خاتون اور راجوری سے تعلق رکھنے والا 32سالہ نوجوان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان مریضوں میں بیشتر دمہ، شوگر اور دیگر بیماریوں میں پہلے سے مبتلا تھے ۔  
 حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے66,261معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے21,485سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک42,115,اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,042تک پہنچ گئی ،جن میں سے 789کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور253کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس منگل کو  مزید1619شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے880اور کشمیر صوبے کے 739اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1436409ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  22؍ستمبر2020ء کی شام تک 1370148نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک551008افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں28480اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔21485  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ61953اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب438048اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔