رفیع آباد میں دلدوز سڑک حادثہ | 2دیورانیاں لقمۂ اجل، ڈرائیور گرفتار

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


غلام محمد
سوپور // رفیع آباد بارہمولہ میں ایک تیزرفتار گاڑی نے 2خواتین کو ٹکر مارکرکچل ڈالا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے لائیسر کراسنگ رفیع آباد کے قریب 2 خواتین کو ٹکر مار کر کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھیں ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین آپس میں دیوارنیاںتھیں ۔ پولیس نے خواتین کی شناخت سلیمہ بیگم اہلیہ بشیر احمد میر اور فاطمہ بیگم اہلیہ محمد یوسف ساکن وگے محلہ ہاری پورہ رفیع آباد کے طورکی ۔ادھر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،لیکن اُسے گرفتارکیاگیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں واترگام چوکی میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔دونوں خواتین کی لاشیں جب اُن کے آبائی گھروں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا۔