تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد3کروڑ16لاکھ ہوگئی،9لاکھ 70ہزار اموات

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو دی جنیریو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کی وجہ سے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.63 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جان ہاپکینس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 31245797 افراد متاثر ہوئے ہیں اور جبکہ دنیا بھر کے ممالک میں 963693 افراد اس کی زد میں ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6856884 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 199865 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 75083 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 5562664 ہوچکی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 1053 مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 88،935 ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک کل 4558040 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 137272افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1105048 تک جا پہنچی ہے اور 19420 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پیرو میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا کے چھٹے نمبر کا ملک بن گیا ہے ۔ جہاں اب تک 768895 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 31369 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 7،70،435 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 24،397 ہے ۔ میکسیکو میں 700580 افراد کورونا وآئرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 73،697 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین نے جنوبی افریقہ کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جہاں یہ تعداد 671468 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30،663 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اب جنوبی افریقہ نویں نمبر پر ہے ، جہاں اب تک 6،61،936 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15،992 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے معاملات میں ارجنٹائنا 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ، جہاں اب تک 6،40،147 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13،482 ہے ۔ چلی میں کورونا وائرس سے 4،47،468 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12298 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں اب تک 496851 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 31346 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ایران میں اس عالمی وبا سے 4،25،481 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 24،478 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں اب تک 401422 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 41،877 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 350،621 تک جا پہنچی ہے اور 4979 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 330،46 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4512 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ عراق نے کورونا کے مریضوں کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،22،856 ہے ، جبکہ 8،625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 3،06،886 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 6،424 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3،04،610 تک جا پہنچی ہے اور 7574 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2،99،506 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،724 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن نے کورونا مریضوں کے معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،90،190 ہے اور 4999 افراد مر چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 275560 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 9390 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 852 تک پہنچ چکی ہے اور 9،677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11،095، بیلجیئم میں 9950، کینیڈا میں 9279، بولیویہ میں 7654، نیدرلینڈ میں 6657، سویڈن میں 5865، مصر میں 5787، چین میں 4737، رومانیہ میں 4458، گوئٹے مالا میں 3124، پولینڈ میں 2298 ہیں، پناما میں 2272، ہنڈوراس میں 2204، سوئٹزرلینڈ میں 2050، اور پرتگال میں 1920 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔