تازہ ترین

کمپیوٹر کمپنی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

ساز و سامان پرجانکاری درج نہ ہونے کا شاخسانہ

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//لیگل اینڈ میٹرولوجی محکمہ نے کمپیوٹر ساز و سامان پر تفاصیل درج نہ ہونے پر ایک کمپنی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔محکمہ کی ایک ٹیم نے کل سرینگر شہر میںکئی کمپیوٹر شو روموں کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے کمپیوٹر ساز و سامان جس میں ہارڈ ڈرائیو،ٹونر ،پین ڈرائیو ،RAM’S،VGA کیبلوں کی جانچ کیتاہم ساز و سامان کے لیبلوںپر قیمت ،تیار کرنے کی تاریخ اور دیگر ضروری جانکاری درج نہیں تھی ،جو کہ لیگل اینڈ میٹرولوجی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ٹیم نے ساز و سامان کو ضبط کیا ۔محکمہ نے اس سلسلے میںمتعلقہ کمپنیوں کے نام نوٹس ارسال کئے جبکہ ایک کمپنی کو مختلف غلطیوں کا مرتکب پایا گیا اور اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔محکمہ نے صارفینسے کہا ہے کہ وہ درآمد شدہ مصنوعات سے متعلق تمام لازمی جانکاری چیک کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میںمحکمہ کے فون نمبر2490390 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔