عوامی اُمیدوں کو پورا کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات پر زور

سرینگر میں بصیر خان کا عوامی دربار، متعدد وفود ملاقی

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل سری نگر شکایتی سیل میں درجنوں وفود او اَفراد سے ملاقات کر کے ان کے مانگوں کی شنوائی کی ۔ وفود و افراد پر مشتمل زائد از 200 لوگ مشیر سے ملے او رانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے بروقت ازالے کے لئے ان کی مداخلت طلب کی۔ مشیر نے متعلقہ محکموںکے سربراہوں کو لوگوں کی اُمید وں اور آرزئوں کو پورا کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدام اُٹھانے پر زور دیا۔ مشیرنے مزید کہا کہ وہ ان کے علاقوں کو درپیش مسائل اور کاموں پر جاری پیش رفت سے متعلق پنچایتی ارکان سے ہر عوامی شنوائی کے دوران آرا ٔطلب کریں گے ۔محکمہ بلدیات کے سبکدوش ہوئے ملازمین کے ایک وفد نے مشیر کواپنے مانگوں سے آگاہ کیا ۔میر گنڈ بارہمولہ کے ایک وفد نے مشیر کو سڑک رابطے سہولیات او رپینے کے پانی کی ترسیل سے متعلق مسائل پیش کرکے ان کا حل طلب کیا۔لاوے پورہ کے باشندوںکے ایک وفد نے مشیر کو ان کے علاقے میں بجلی کی ترسیل سے متعلق مسائل گوش گذار کیا۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ارکان کے ایک وفد نے ان کے علاقے میں ترقیاتی کاموں سے متعلق مانگیں پیش کیں۔ چیو گام کولگام پنچایتی ارکان کے ایک وفد جس کی قیادت سرپنچ کر رہے ہیں نے متعلقہ مسائل اٹھائے جس میں ضلع پنچایت کمپلیکس ،کے پی کالونی وسو پر کام میں سرعت لانے او ردیگر متعلقہ مسائل او رمانگیں پیش کیں۔ مشیر نے متعلقہ افسروں کو عوام کو تمام لازمی سہولیات دستیاب کرنے کے لئے کہا ۔ سنڈے مارکیٹ ایسو سی ایشن کے ایک وفدنے انہیںاپنی تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت کی درخواست کی۔گاندربل سے آئے پنچایت ارکان کے ایک وفد نے جھیل مانسبل کی صفائی کا معاملہ اٹھایا اور پینے کے پانی سے متعلق مسائل کے بارے میںمشیر کو جانکاری دی ۔ دیگر وفود اور افراد نے دیہی ترقی محکمہ ، سیاحت ، بجلی  باغبانی ،پنچایتی راج او ردیگر محکموں کے علاوہ عوامی اہمیت کے حامل مسائل اور مانگوں کے بارے میں مشیر کو جانکاری دی۔مشیر بصیر خان نے وفود کو بغو ر سنا او رانہیں نے یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل اور مانگوں کو مرحلہ وار پورا  ازالہ کیا جائے گا ۔اُنہوں نے چند ایک معاملات میں متعلقہ محکموں کو موقعہ پر ہی شکایات کا جائزہ لینے اور انہیں فوری طور حل کرنے کی ہدایت دی۔