تازہ ترین

۔12ویں جماعت کے بائی اینی ول امتحانات شروع

سیکرٹری بورڈ آف سکول ایجوکیشن کا سرینگر میں کئی مراکز کا دورہ

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// بارویں جماعت کے بائی انیول امتحانات منگل سے شروع ہوئے،جس میں امیدواروں نے کرونا ضوابط کے بیچ امتحانات میں شرکت کی جبکہ اس دوران بورڑ آف اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری نے کئی امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور کرونا کے حوالے سے میعاری عملیاتی طریقہ کار کے ضوابط کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وادی میں 12ویں جماعت 2019سیشن کے بائی انیول امتحانات منگل سے شروع ہوئے جس دوران بورڈآف سکول ایجوکیشن کے سیکریٹری ریاض احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سرینگر میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ٹیم نے گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول جڈی بل،کیسیٹ اسکول کرن نگر،بائز ہائر سکینڈری اسکول بٹہ مالو،گرلز ہائر سکینڈری اسکول امیر اکدل اور دیگر سکولوں کو بھی دورہ کیا۔ یہ امتحانات امسال مارچ میں منعقد ہونے والے تھے،تاہم کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ان امتحانات کومو خر کیا گیا تھا۔ بوڈ کے سیکریٹری نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ یہ امتحانات کرونا ضوابط کے تحت منعقد ہو رہے ہیں اور اس دوران امتحانی مراکز میں سماجی فاصلہ،ماسکوں اور سینی ٹائزروں کا ستعمال ہو رہا ہے۔