تازہ ترین

آج کے چیلنجوں کا مقابلہ پرانے ڈھانچے سے نہیں کیا جاسکتا:مودی

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے ڈھانچے سے نئے چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، عصری دنیا میں کثیرجہتی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے میں اقوام متحدہ کا بہت بڑا کردار ہے "۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت عالمی اداروں اور ممالک کے قریب آنے کمی ہے ، اقوام متحدہ کو اس کے لیے آگے آنا ہوگا۔ لیکن یہ تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں، اس کے لیے نئے ممالک کو موقع دینا ہوگا۔ آج کے دور میں ہر ملک کی آواز سننے کی ضرور ہے ۔مسٹرمودی نے کہا کہ "یہ کنونشن خود اقوام متحدہ میں تبدیلی کو قبول کرتا ہے ۔ ہم آج کے چیلنجوں کا مقابلہ پرانے ڈھانچے کے ساتھ نہیں کرسکتے ۔ اقوام متحدہ کو جامع اصلاحات کے بغیر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے "۔ہندوستان میں اقوام متحدہ کے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے مسٹر نریندر مودی کی ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں سنایا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیغامات بھیجنے کی سہولت اختیار کی ہے ۔