تازہ ترین

فوٹو جرنلسٹ ایس عرفان کو صدمہ | والد انتقال کرگئے،صحافتی حلقوں کا اظہار تعزیت

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پریس ٹرسٹ آف انڈیا  کے سینئر فوٹو جرنلسٹ ایس عرفان کے والد غلام محمد شیخ ساکن بڈو باغ خانیار حال حفصہ کالونی باغات کنی پورہ اتوار کو انتقال کرگئے ۔صحافتی حلقوں نے غلام محمد شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایس عرفان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسوسی ایشن نے اپنے تعزیتی بیان میں غمزدہ خاندان اور خصوصاً اپنے ساتھی ایس عرفان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے ۔انجمن اردو صحافت نے بھی ایس عرفان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق فاتحہ خوانی 23ستمبر بدھ کو صبح ساڑھے10بجے آبائی مقبرہ ملہ کھاہ (رعناواری ہسپتال کے عقب میں ) انجام دی جائے گی۔