تازہ ترین

بابہ ڈیمب آتشزدگی پر اپنی پارٹی کا اظہار ِ دکھ | نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی فوری باز آباد کاری پر زور

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سرینگر//اپنی پارٹی ضلع صدر سرینگر اور سابق ممبر اسمبلی نور محمد شیخ نے بابہ ڈیمب خانیار میں آتشزدگی واردات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ سے متاثرہ کنبوں کی فوری بازآبادکاری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پرزور دیاکہ محکمہ مال کی ٹیم کو موقع پر روانہ کر کے جلد از جلد نقصان کا تخمینہ لگایاجائے۔نور محمد شیخ نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور متاثرہ کنبوںمیں ریڈ کراس فنڈ سے فوری ایکس گریشیا ریلیف تقسیم کی جائے، اس کے علاوہ انتظامیہ کو چاہئے کہ نقصان کا تخمینہ لگاکر انہیں معقول معاوضہ دے۔ اپنی پارٹی ضلع صدر نے شہر سرینگر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حد درجہ احتیاطی اقدامات اُٹھائیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کا سانحہ نہ پیش آئے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات مہلک ثابت ہوسکتے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کے ساتھ ساتھ املاک کا بھی ناقابل ِ تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔