تازہ ترین

نرسنگ کالج طلاب کا پریس کالونی میں احتجاج | آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا مطالبہ

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سرینگر// نرسنگ کالج میں زیر تعلیم طلاب نے’’انڈئن نرسنگ کونسل‘‘ کے رہنماء خطوط پر عمل کرنے یا آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرنے کے حق میں سرینگر میں احتجاج کیا۔پیر کی صبح پریس کالونی میں نرسنگ کالج میں زیر تعلیم طلاب نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینئر اور پلے کارڈر اٹھا رکھے تھے،جبکہ وہ’’ ہمیں انصاف دو،ہم کیا چاہتے آن لائن امتحان‘‘۔ سکینڈ ائر کے طالب علم نے کہا کہ5اگست کے بعد صورتحال اور کویڈ کی وجہ سے پیدہ شدہ صورتحال کی وجہ سے صرف ایک ماہ تک ہی پڑھائی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر اسکولوں میں قرنطینہ مراکز قائم ہیںجس کے نتیجے میںوہ اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔احتجاجی طلاب کا کہنا تھا کہ جس طرح دیگر کالجوں میں زیر تعلیم طلاب کو ماس پرموشن دی گئی،اس طرز پر انہیں بھی’’ انٹرنل اسسمنٹ‘‘ کی بنیاد پرماس پرموشن دی جائے۔احتجاجی طلاب کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو ان کے آن لائن امتحانات لئے جائیں،یا انڈین نرسنگ کونسل کے رہنمائے خطوط کو عملایا جائے۔