گزرے 2برسوںمیں بندوق لائسنسوں کی اجرائی

جموں وکشمیر میں تعداد17905

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 نئی دہلی//حکومت ہند کی جانب سے 2018کے بعد سے اب تک 22804 نئے گن لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں 17905 لائسنس جاری ہوئے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری 2018سے 15 ستمبر 2020کے درمیان مجموعی طور پر 94400 اسلحہ لائسنس تجدید کئے گئے تھے جن میں سے 19238 اتر پردیش میں تھے۔ اس کے بعد جموں وکشمیرکو 14172 اور ہریانہ میں لوگوں کو12230لائسنس جاری ہوئے۔یکم جنوری 2018 سے 15 ستمبر کے دوران ملک بھر میں جاری 22805 تازہ اسلحہ لائسنسوں میں سے جموں وکشمیر میں 17905 جاری ہوئے۔مدھیہ پردیش کو 666 نئے اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ ہماچل پردیش میں 623 اورپنجاب میں 314لائسنسوں کا اجرا ہوا۔وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2018 سے 15 ستمبر 2020 کے درمیان ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ 2435 لائسنس منسوخ ہوئے جن میں سے اتر پردیش میں1911 میں تھے جبکہ دیگر تمام ریاستوں میں کم تعدادمیں ہی اس طرح کی منسوخی کی گئی۔اسلحہ لائسنس کو ا?رمز ایکٹ 1959اور اسلحہ رولز 2016کے تحت تجدید اور منسوخ کیا گیا۔
 

تازہ ترین