۔ 3ہزار لیٹر تیل خاکی کی بلیک مارکیٹنگ

۔ 2 افراد گرفتار،2 گاڑیاں ضبط

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
 
اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس نے3ہزار لیٹر تیل خاکی چورے چھپے فروخت کرنے کی کوشش نا کام بنا کر2افراد کو گرفتار کرکے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ کنہ بوگ لیتہ پورہ میں سرکاری سبسڈی والے 3ہزارلیٹرتیل خاکی کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کے دوران  پولیس نے گائوں میں چھاپہ مارا اور ایک ٹینکر زیر نمبر JK02X/9426اورٹرک زیر نمبرJK05A/7626 ضبط کرلیا ۔پولیس کے مطابق 3 ہزار لیٹر سرکاری تیل خاکی، جس کو بلیک میں فروخت کیا جارہا تھا ،کوبھی ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث اذیر احمد گنائی ساکن سانبورہ پانپور  اور فیصل احمد میر ساکن پنزگام کپوارہ کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ پانپور،چرسو اور اونتی پورہ میں بھی اسے قبل ضلع انتظامیہ نے دو لاکھ لیٹر سے زیادہ مقدار میں تیل خاکی ضبط کر کے کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔
 

تازہ ترین