تازہ ترین

کورونا وائرس| دوسری بار23اموات

مہلوکین 1024،تازہ 1036 مثبت، متاثرین 65ہزار کے پار

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
سرینگر// جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 23اموات ہوئی ہیں۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 1024ہوگئی جن میں سے 246جموں جبکہ 778متاثڑین کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔پیر کو74سفر کرنے والوں سمیت مزید1036افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 65ہزار کا ہندسہ پار کرکے 65026تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 23466جموں جبکہ 41500کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ تازہ 1036 متاثرین میں سے 473کشمیر جبکہ جموں صو بے میں 563افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر کے 473متاثرین میں سے 141سرینگر، 60بڈگام، 79بارہمولہ، 54پلوامہ، 36اننت ناگ، 22بانڈی پورہ، 14کپوارہ، 56گاندربل،5کولگام اور6شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں کے 563متاثرین میں سے 245جموں، 66راجوری، 30ادھمپور، 34کٹھوعہ، 59ڈوڈہ، 57سانبہ، 24پونچھ، 15رام بن، 26ریاسی اور 7کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔

۔23اموات

 جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 23افراد فوت ہوگئے جن میں سے 9کشمیر جبکہ 14جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 9افراد میں سے 4سرینگر، 2بڈگام اور3اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’سرینگر ضلع میں فوت ہونے والے 4افراد میں سے نہرو پارک سرینگر کی 65سالہ خاتون، رعناواری سرینگر کی 35سالہ خاتون، امدا کدل کا رہنے والا 67سالہ شخصاورلاوے پورہ کا رہنے والا 45سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے‘‘۔سرینگر ڈاکٹر نے بتایا ’’ فوت ہونے والے 4افراد میں سے 3سکمز جبکہ ایک سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوگیا ‘‘۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’پرنیوہ خانصاحب سے تعلق رکھنے والی 80سالہ خاتون اورناربل ماگام سے تعلق رکھنے والا 66سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ دونوں متاثرین کی موت صدر اسپتال سرینگر میں ہوئی ہے‘‘۔ اننت ناگ ضلع میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ضلع میں 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے ویری ناگ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون، مرہامہ کا 52سالہ شخص اور قاضی باغ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا 56سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان میں سے ایک جی ایم سی اننت ناگ،ایک پی ایچ سی بجبہاڑہ اور ایک سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 14افراد فوت ہوگئے جن میں سے 4جموں، 4راجوری، 2سانبہ، ایک پونچھ،2ڈوڈہ اور ایک ریاسی میں فوت ہوگیا ہے۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے65,026معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے21,887سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک42,115,اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,024تک پہنچ گئی ،جن میں سے 778کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور246کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دورانپیر کومزید1158شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے720اور کشمیر صوبے کے 438اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 14,15,364ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  21؍ستمبر2020ء کی شام تک 13,50,338نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک5,48,355افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں27,819اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔21,887  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ61,819اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق4,35,806
اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

صحتیاب

 جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 1158وائرس متاثرین صحتیاب ہونے کے بعد گھر واپس لوٹ گئے  اور اسطرح صحتیاب ہونے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 42115ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پیر کو صحتیاب ہونے والے 1158میں سے 438کشمیر جبکہ 720جموں صوبے میں صحتیاب ہوگئے ۔ پیر کو کشمیر میں صحتیاب ہونے والے 438متاثرین میں سے 156سرینگر، 34بڈگام، 42بارہمولہ، 40پلوامہ، 14اننت ناگ، 37بانڈی پورہ، 56کپوارہ، 41گاندربل اور18کولگام سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں صحتیاب ہونے والے 720افراد میں سے 245جموں، 66راجوری، 30ادھمپور، 34کٹھوعہ، 59ڈوڈہ، 57سانبہ، 24پونچھ، 15رام بن، 26ریاسی اور7کشتواڑ میں صحتیاب ہوئے ہیں۔