سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پرپی ڈی پی کے سینئر لیڈران کی میٹنگ

تاریخ    21 ستمبر 2020 (12 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈران نے پیر کے روز سرینگر میں میٹنگ منعقد کی جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد مذکورہ لیڈران کی پہلی میٹنگ تھی۔
میٹنگ کی صدارت پارٹی کے نائب صدر عبد الرحمان ویری نے انجام دی کیونکہ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی گذشتہ سال سے ایام اسیری کاٹ رہی ہیں۔
پارٹی ترجمان کے مطابق میٹنگ میں سابق وزراءاور قانون سازیہ کے ممبران نے شرکت کی۔
گذشتہ برس ماہ اگست میں جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کیا گیا جس کے بعد متعدد مین اسٹریم لیڈران کو گرفتار کیا گیا۔بعد ازاں سبھی لیڈران کی رہائی عمل میں لائی گئی تاہم محبوبہ لگاتار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنی سرکاری رہائش گاہ میں مقید ہے۔
 

تازہ ترین