جموں وکشمیر کے نوجوان کافی باصلاحیت ہے : لیفٹیننٹ گورنر | سرینگر میں پولیس پریمیرلیگ کا افتتاح کیا

تاریخ    21 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیرکے نوجوان کافی باصلاحیت اور مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار اد کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس کا اظہار آج سونہ وار کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے سری نگر میں کھیل کود کلچر پر اپنے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ صوفیوں اور سنتوں کی یہ سرزمین جہاں کھیل کود، امن، خوشحالی اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔جموںوکشمیر پولیس کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقا د کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا  کہ جموںوکشمیر کی جانب سے ایسی تقریبات کا انعقاد پولیس عملے کی انسان دوستی کا عکاسی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں صلایت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ صرف ایک صحیح سمت کا تعین اور تھوری بہت مدد سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کھیل کود مثبت تبدیلیاں لانے میں اہم کردا ادا کرسکتا ہے ا ور کھیل کود سے منفی سوچ کو شکست دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے جموںوکشمیر کے نوجوانون پر زور دیا کہ وہ کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لیں جسے وادی میں کھیل کود کلچر کو فروغ حاصل ہوگا اور وہ اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل پولیس نے اپنے استقبالیہ خطبے میں جموںکشمیر میں کھیل کود کلچرکو فروغ دینے میں جموں وکشمیر کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کی کھیل کود کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی جس میںسائیل ریس اور  آبی کھیلیں بھی شامل ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنرنے اس موقعہ پر کہا کہ موجودہ دورمیں کھیل کودکا شمار تفریحی سرگرمیوں کے طور پر نہیں کیا جارہا ہے بلکہ کیئریر کے ایک بہترین آپش کے طور پر دیکھاجاتا ہے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کرکٹ کٹس تقسیم کئے اور سری نگر کی 16ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جو پولیس پریمیر کے اگلے دس روز کے دوران اپنی کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ، اے ڈی جی ایس پی آر آر سوین ، اے کے چودھری ، ایس جے ایم گیلانی ، اور اے جی میر، آئی جی پی  سی آر پی ایف کشمیر چارو سنہا، آئی جی پی کشمیر وجے کمار،آئی جی پی ہیڈ کوارٹر س غریب داس، ڈی آئی جی سینٹر کشمیر رینج ایم سلیمان چودھری، ضلع ترقیاتی سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔
 

تازہ ترین