مزید خبرں

تاریخ    21 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک

پائین شہر میں فورشو سڑک کی توسیع کا کام شروع  

سرینگر//سرینگر کے پائین شہر میں فورشو سڑک کی توسیع کا کام ارا نے شروع کر دیا ہے۔ اس اہم سڑک پروجیکٹ پر کام اتوار سے شروع ہوا جس کا افتتا ح ،چیف ایگزیکٹیو آفیسرارا ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کیا ۔ ماحولیاتی طور حساس فور شو سڑک رابطہ بالائی سرینگرکو پائین شہر سے جوڑتا ہے ۔براری نمبل آب گاہ کے نزدیک اس سڑک پر جہاں بارشوں کے د وران اکثر بیشتر پانی جمع رہتا ہے ۔ اس سڑک کی توسیع ریجیڈ کنکریٹ پیویمنٹ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر کی جارہی ہے جس سے سڑک پر نہ پانی جمع ہو گا اور اس اہم سڑک کی حالت میں بھی بہتری آئے گی ۔
 
 
 
 

 کرسو راجباغ میں صفائی ستھرائی کا فقدان 

 سرینگر //کرسو راجباغ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر جمع رہنے کے نتیجے میں وہاں غفونت پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔کئی ایک لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ میونسپل کارپوریشن نے اگرچہ سڑکوں کے کنارے پر ڈسٹ پن نصب کر رکھے ہیں تاہم ان کی صفائی ستھرائی نہیں کی جا رہی ہے اور لوگوں کے گھروں نے نکلنے والا کوڑا کرکٹ ان کے بھر جانے کے بعد لوگ سڑکوں کے بیچ میں پھینک دیتے ہیں ، جبکہ محکمہ کے حاکروب بھی وہاں کبھی کبار ہی دکھائی دیتے ہیں ۔لوگوں نے میونسپل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حاکروبوں کو جواب دے بنایا جائے اور وہاں نصب کوڑا دانوں کی صفائی ستھرائی کیلئے اقدام کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 
 
 

اپنی پارٹی سرینگر کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کی وعدہ بند:اشرف میر

سرینگر//اپنی پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے کہا کہ اُن کی جماعت شہر ِ سرینگر کی عظمت ِ رفتہ کی بحالی کیلئے انتھک کام کرنے کی وعدہ بند ہے۔ امیرا کدل حلقہ کے پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہا کہ سرینگر کی تاریخی اہمیت کی بحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر وادی کشمیر میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا’’ ہمارے جماعت کے صدر سعید محمد الطاف بخاری نے شہر سرینگر کی تاریخی اہمیت اور عظمت ِ رفتہ کی بحالی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ خاص طور سے امیرا کدل حلقہ کے اندر سبھی شعبہ جات میں ترقی کیلئے اُن کے اقدامات چاہئے وہ حکومت میں رہ کر یا اُس کے باہر لئے گئے، وہ ہر ایک کو یاد ہیں‘‘۔ انہوں نے حکومت پرزور دیاکہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر سرینگر کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری میں سرعت لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ پورے شہر سرینگر میں عصر حاضر کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر ڈھانچہ کی فراہمی درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری عمل میں اب تک ناقابل فراموش خدمات انجام دینے کے باوجود شہر سرینگر کے لوگ ابھی تک زمین پر نمایاں تبدیلی نہیں دیکھ سکے۔ میر نے کہاکہ وادی کشمیر کے لوگ 1990سے اب تک مختلف سیاسی اُتار چڑھاؤ سے گذرے ہیں۔ لوگ یہاں سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور وہ سیاسی جماعتوں کو اُن کے ایجنڈہ، وعدوں اورزمینی سطح پر کئے گئے کاموں کی بنیاد پر پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے لوگ جج کریں اور صرف اُن سیاسی جماعتوں کی حمایت کریں جوکہ کھوکھلے نعرؤں میں نہیں بلکہ عملی طور لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ اس موقع پر متفقہ طور اعجاز احمد راتھر کواپنی پارٹی کا حلقہ انتخاب امیرا کدل سے زونل صدر منتخب کیاگیا۔ اُن کی تقرری الطاف بخاری کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔ میٹنگ سے صوبائی نائب صدر جگموہن سنگھ رینہ، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، منتظر محی الدین، عرفان نقیب، نذیر ڈیلگامی، محمد اشرف ڈار، اعجاز راحمد راتھر، مظفر ریشی اور امتیاز احمد راتھر نے بھی خطاب کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
سرینگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر//سرینگر پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے بٹہ مالو علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔ سرینگر پولیس نے بٹہ مالو علاقے میں ٹٹو گراونڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی زیر نمبرJK01AM/0548کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی پولیس نے منشیات فروش سے 38 سٹرف نشیلی ادویات اور3  بوتلیںمیکسکف برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ سرینگر پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں ایف آئی آرزیر نمبر133/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ البتہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 

تازہ ترین