براری پورہ نواکدل سے عید گاہ تک رابطہ سڑک ناگفتہ بہ | مقامی آبادی نالاں، سڑک کی مرمت میں لیت لعل کا الزام

تاریخ    21 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر// محکمہ تعمیرات عامہ نے اگرچہ شہر کے متعدد علاقوں میں رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا ہے، تاہم بیشتر علاقوں کی اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حلقہ عید گاہ سے منسلک براری پورہ نواکدل سے تاربل عیدگاہ کی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی شہریوں کے مطابق براری پورہ نواکدل سے تار بل عیدگاہ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے اس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے ۔رابطہ سڑک پر جگہ جگہ پرانا میکڈیم اکھڑ جانے سے اس میں بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔نواکدل کے مقامی شہری گوہر احمد بٹ ساکن فردوس کالونی عیدگاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پانچ سال قبل اس رابط سڑک پر میکڈیم بچھایا گیا تھا تب سے یہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ہم نے کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ براری پورہ نواکدل سے تاربل عیدگاہ رابطہ سڑک پر میکڈیم بچھایا جائے لیکن کسی نے بھی معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا آج ہم پھر سے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس رابطہ سڑک کی جانب توجہ مرکوز کرکے اس پر میکڈیم بچھایا جائے تاکہ اس پر عبور و مرور میں کوئی مشکلات درپیش نہ آئے  ۔
 

تازہ ترین