روان سال کے 7ماہ | شہر میں154سڑک حادثات میں 25افراد ہلاک159زخمی

تاریخ    21 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


نمائندہ عظمیٰ
 سرینگر //روان سال جولائی کے مہینے تک شہر سرینگر میں 154سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 25لوگوں کی موت ہوئی اور 159افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ میں موجود ذرایع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنوری کے مہینے میں شہر سرینگر میں 26سڑک حادثات رونما ہوئے تھے ،جس دوران 7افراد کی موت ہوئی اور 29زخمی ہوئے ۔محکمہ نے مزید بتایا کہ فروری کے مہینے میں 28سڑک حادثات کے دوران 2افراد ہلاک اور 36زخمی ہوئے ہیں ۔اسی طرح مارچ کے مہینے میں شہر میں28سڑک حادثات میں 7لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ۔محکمہ کے عداوشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں کورونا کی وجہ سے سخت لاک ڈائون نافظ تھا جس کے نتیجے میں صرف 7سڑک حادث ہی رونما ہوئے جس دوران صرف 10افراد ہی زخمی ہوئے اور اس ماہ میں کسی شہری کی موت واقع نہیں ہوئی ۔مئی کے مہینے میں شہر سرینگر میں 23سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں 3لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 19زخمی ہوئے ہیں ۔جون کے مہینے میں 16سڑک حادثات کے دوران 2لوگوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ 15افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اسی طرح جولائی کے مہینے میں26سڑک حادثات کے دوران 4لوگوں کی موت ہوئی اور28زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری ، موبائل فون کا استعمال ایک دوسرے پر سبقت لینے ، قوانین کی پاسداری نہ کرنے ،اوور لوڈنگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ۔محکمہ کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میںلائی جاتی ہے ۔
 

تازہ ترین