تازہ ترین

گاٹھ گوپالن پٹن بنیادی سہولیات سے محروم

تاریخ    21 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کا گاٹھ گوپالن پٹن علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے مقامی آباد کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میںپانی ،سڑکیں، بجلی اور طبی جیسے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ ایک مقامی شہری مشتاق احمد نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کی پانی کی سخت قلت ہے تاہم جل شکتی محکمہ کی جانب سے انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کودو کلومیٹر پیدل سفر کر کے ایک ندی سے پانی لانے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرکار نے اس گائوں کو سڑک رابطے سے بھی محروم رکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ سرکار نے کئی سال قبل ایک سڑک بنائی تھی تاہم وہ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ آج تک اس سڑک کی مرمت نہیں کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں موسم سرما سے قبل ہی بجلی کا کٹوتی شیدول نافذ کیا گیا ہے اور شام ہوتے ہی گھپ اندھر چھاجاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوںمیں طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے اور مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر بنیادی سہولیات دستیاب رکھیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹارامل سکے۔