تازہ ترین

کپوارہ میں دھان کی فصل کی کٹائی عروج پر

تاریخ    21 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ ضلع میں دھان کی فصل کی کٹائی عروج پر ہے تاہم کنڈی علاقوں میں امسال خشک سالی کی وجہ سے دھان کی فصل پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے ۔ضلع کے لولاب ،ترہگام ،کرالہ پورہ ،رامحال ،ہندوارہ اور دیگر علاقوں میں دھان کی فصل کی کاشت ہوتی ہے ۔دھان کی فصل کی کٹائی کے لئے انحصار مزدوروں کے بجائے اپنے اہل خانہ پر کیا جاتاہے اور جیسے ہی دھان کی فصل تیار ہوتی ہے تو کسان اس کی کٹائی میںمصروف ہوجاتے ہیں۔ترہگام کے 70سالہ بزرگ غلام محی الدین کا کہناہے کہ ان دنو ں مزدور نہیں ملتے ہیں اسلئے انہیں اپنے خاندان کے لوگو ں پرہی انحصار کرنا پڑتا ہے ۔ضلع میں خواتین بھی اپنے اہل خانہ کا بھر پورساتھ نبھارہی ہیں ۔اس دوران جہا ں میدانی علاقوں میں کسان خوشی خوشی سے دھان کی فصل کی کٹائی میں مصروف ہیں وہیں ضلع کے کنڈی علاقوں میں خشک سالی کی وجہ سے دھان کی فصل مکمل طو ر تباہ ہو چکی ہے اور کسانو ں کی سال بھر کی محنت ضائع ہوچکی ہے ۔