تازہ ترین

منشیات سے پاک بھارت

ڈورومیں ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے سمینار

تاریخ    20 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //ڈورو شاہ آباد میں منشیات سے پاک بھارت ’’نشہ مکت بھارت ‘‘کے موضوع پر ایک سمینار منعقد ہوا۔سمینار کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے کیا تھاجس میں اسکولی بچوں کے علاوہ سیول سوسائٹی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سمینار میں مقررین نے نشہ آور چیزوں کے مضر اثرات پر مفصل روشنی ڈالی۔ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فرحت نے اس موقع پرکہا کہ انتظامیہ نشہ کے عادی افراد کی کونسلنگ کے لئے ہر وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اس بدعت کے برے اثرات سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں عنقریب نشہ آور چیزوں کی خریدوفروخت پر مکمل روک لگانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ سمینار میں حصہ لینے والے طلاب اور دیگر افراد میں تو صیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔