تازہ ترین

بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ لالبازار میں

سکل ڈیولپمنٹ لیبارٹری کا افتتاح

تاریخ    20 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ لالبازارمیںکل سکل ڈیولپمنٹ اور ہوم سائنس لیبارٹری کا افتتاح کیا گیا۔ لیبارٹری کا افتتاح زیڈ ای او حول مشتاق احمد نے جے اینڈ کے پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے چیرمین جی این وارنے کیا۔اس موقعہ پر مشتاق احمد نے کہا کہ بلالیہ کے اس اقدام کی تعریف کرے ہوئے کہا کہ ہم اب مربوط تعلیم کی طرف گامزن ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے ہمیں اپنا مقصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔جی این وار نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمیں روایتی تعلیم سے ہٹ کر مربوط تعلیم کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچے باضابطہ تعلیم کے علاوہ ان صلاحیتوں سے بھی واقف ہوں۔بلالیہ انسٹی چیوٹ کے چیرمین منظور احمد واننگو نے کہا کہ اس لیبارٹری کو ہنر کی ترقی ، ہوم سائنس اور دیگر سرگرمیوں کے کورسز کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے اور بلالیہ اس طرح کی لیبارٹری قایم کرنے کا پہلا ادارہ ہے۔