ناگم کولگام میںپانی کی عدم دستیابی، محکمہ آب رسانی کے خلاف لوگوں کا احتجاج

تاریخ    19 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ناگم کولگام میں مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے تنگ آ کر متعلقہ محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔اس دوران متعلقہ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ گائوں میں دو روز کے اندر اندر پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے گا ۔ضلع کولگام کے نوگام ڈی ایچ پورہ کی مقامی آبادی نے جمعہ کے روز سڑکوں پر نکل کر محکمہ آب رسانی کے خلاف زوردار احتجاج کیا ہے ۔مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد مسجد شریف کے نذدیک جمع ہو ئے اور محکمہ کے خلاف نعرے بلند کر کے ناگم نور آباد روڑ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا علاقے میںپینے کا پانی کافی دنوں سے غائب ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو طرح طرح کے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا آبادی نے درجنوں مرتبہ محکمہ کو اس حوالے سے مطلع کیا تاہم آج تک کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔اس دوران محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئرفردوس احمدنے بتایا کہ دو دن کے اند اندر بستی کو پینے کے پانی کی سپلائی بحال کی جائے گی ۔
 
 

ویون بانڈی پورہ کی پہاڑی بستی پانی سے محروم 

عازم جان 

بانڈی پورہ //بانڈی پورہ کی پہاڑی بستی ویون کی 500 نفوس پر مشتمل آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کو بھی پیاس بجھانے کیلئے پانی میسر نہیں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے مردزن ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے نالے سے پانی کا مٹکا حاصل کرتے ہیں ۔ ویون کے وفد نے کہا کہ ان کا علاقہ بانڈی پورہ ضلع ہیڈکواٹر سے 15 کلو میٹر دورہے، جس کو حکام نے مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے علاقے میں کئی سال قبل پائپ لائن بچھائی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کا کام آدھورا چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے ویون کی پہاڑی بستی پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس تعلق سے متعدد بار محکمہ جل شکتی اور ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے دفتر میں آکر افسران کو اپنی مشکلات بتائیں لیکن اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دیا گیا ۔ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر اور ڈویژنل کمشنر کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرانے کیلئے متعلقہ محکموں کو جواب دے بنائیں ۔
 

تازہ ترین