تازہ ترین

جانی بیرسٹو ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل

میکسویل ، کیری کی سنچری ، آسٹریلیا نے سیریز 2-1سے جیتی

تاریخ    18 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 نئی دہلی/ جانی بیرسٹو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد جاری کی گئی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ 754 پوائنٹس کی درجہ بندی کے ساتھ تین مقام چھلانگ لگا کر 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میںآسٹریلیا نے بدھ کے روز انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 2-1 سے جیت لی۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل کومیچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں اوپنر جانی بیرسٹو (112) اور سیم بلنگز (57) اور کرس ووکس (ناٹ آؤٹ 53) کی سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹوں پر 302 رن کا مضبوط اسکور بناکر آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لئے 303 رنز کا ہدف رکھا جسے مہمان ٹیم نے 49.4 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ متاثر کن نہیں رہا اور میچ کی ابتدائی دو گیندوں پر ان کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے ، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے جبکہ بلنگز نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 57 رنز کی اننگ کھیلی۔واضح رہے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں وراٹ سرفہرست ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے ون ڈے میچوں کے نائب کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں ٹاپ تھری میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ آسٹریلیائی ٹرینٹ بولٹ ، ہندوستان کے جسپریت بمراہ اور بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے بولر جوفرا آرچر 18 مقام کی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سات مقام کی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے کرس ووکس آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں پانچویں سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے محمد نبی بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے عماد تیسرے نمبر پر ہین۔ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ کرنے والے رویندر جڈیجا ٹاپ ٹین میں ہندوستان کے واحد آل راؤنڈر ہیں۔یو این آئی