چولگام بہی باغ روڑ کی خستہ حالی سے عوام پریشان

دس کلو میٹر لمبی روڑ پر مسافر گاڑیاں آٹھ ماہ سے بند

تاریخ    18 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


خالد جاوید
کولگام//چولگام بہی باگ روڑ براستہ شوژمحمد وپرہ کی خستہ حالی علاقے کی عوام سخت پریشان ہے جبکہ روڑ کی خستہ حاکی کو دیکھ کر مسافر گاڑیوں نے گزشتہ آٹھ ماہ سے چلنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کولگام بہی باغ روڑ جسکی لمبائی تقریباً دس کلوفمیٹر ہے پر اتنے  بڑے بڑے گڑے  پائے جاتے ہیں کہ ٹریفک تو کیاپیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔ جبکہ مسافر گاڑیوں نے روڑ کی خستہ حالی کو دیکھ کر گزشتہ آٹھ سے اس اہم روڑ پر اپنی سروس ہی بند کردی ۔ اس صورتحال سے اس اہم روڑ کے اردگرد مقیم دیہات جن میں چنسر ، شوژ ، بٹہ پورہ ، محمد پورہ ، اکی پورہ ، درد کوٹ وغیرہ شامل ہیں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو ضلع ہیڈکواٹر جانے کیلئے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام کو ان مشکلات سے آگاہ کیا مگر صرف ان سنی اور ان دیکھی کی جاتی ہے اس صورتحال سے ہم سخت تنگ آچکے ہیں اور جدید دور میں بھی تمہیں گاڑی کے بجائے اتنا لمباسفر پیدل طے کرنا پڑتاہے ۔ علاقہ کے کسانوں بالخصوص باغ مالکان کو خدشتہ ہے کہ روڑ کی خستہ حالی کو دیکھ کر کہیں مال بردارگاڑیاں بھی روڑ پر چلنا بند نہ کردیں ۔ اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے بالخصوص آراینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی حکام سے اپیل کی کہ وہ سڑک پر میکڈم بچھا کر اُن کے مشکلات کا ازالہ کریں ۔ 
 

تازہ ترین