منصوبہ بندی عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگی : چیف سیکریٹری

تاریخ    18 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سری نگر//محکمہ خزانہ کی جانب سے تعارفی بجٹ میٹنگ و رکشاپ کے اِنعقاد کے موقعہ پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ضلع اِنتظامیہ کو پنچایتوںکو مقامی اداروں کو 73ویںاور 74ویںآئینی ترمیم کے تحت اپنے منصوبوں کی ترتیب میں اکائیاں بنانے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام منصوبہ بندی لوگوں کی ضروریات اُمنگوں پر مبنی اور ان کی تجاویز کی عکاس ہونی چاہئے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلان کے تحت رقومات کی واگذاری کو آسان بنایا جانا چاہئے اور ڈپٹی کمشنروں کو منصوبہ سازی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہئے ۔فائنانشل کمشنر خزانہ نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقادکا مقصد منصوبہ سازی کو لوگوں کی طرف مرکوز سرگرم بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ کا اَنعقاد ڈپٹی کمشنروں کو منصوبہ سازی کے عمل کے متعلق جانکاری دینا ہے جو کہ زمینی سطح پر مبنی ہونی چاہئے ۔ فائناشل کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کو سالانہ منصوبوں کے دوران ان پروجیکٹوں کی نشاندہی کرنی چاہئے جن کو ہاتھ میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ضلع بجٹ کے ہر جزکے بارے میں پہلے ہی جانکاری فراہم کی جائے گی تاکہ وہ دانشمندانہ منصوبہ تیار کرسکے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ جموںوکشمیر پنچایتی راج اداروں کو مستحکم بنانے کے مشن پر گامزن ہے اور 2021-22کا بجٹ اسی مقصد کے لئے وقف کیا جائے گا۔ انہوں نے افسروں کو رقومات کی واگذاری کیلئے آپس میں قریب تال میل قائم کرنے کے لئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کا ماہوار جائزہ لینا ضروری ہے اور ضلع انتظامیہ او رسول سیکرٹریٹ کو متواتر رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو اگلے سال کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے کہا ۔پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی شیلندر کمار، ڈی جی بجٹ محمد یعقوب ایتو، ڈی جی ایکسپنڈیچر ڈویژنII طارق احمد خان، ڈی جی (پی پی) شہزادہ بلال احمد ،جوائنٹ ڈائریکٹرریسورسز شوکت حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحٰیی میٹنگ میں موجود تھے۔  ڈپٹی کمشنرس اور ڈی جی ایکسپنڈیچرI اجے کمار شرما اور جموں سے تعلق رکھنے والے دیگر افسران اور متعلقین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔ دونوں پرنسپل سیکرٹریوں نے منصوبہ سازی کے عمل کو مؤثربنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
 

تازہ ترین