تازہ ترین

پنچایت کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ

تاریخ    18 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے جمعرات کو اپنے مطالبات کے حق میں سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔پنچایت کانفرنس کے مطالبات میں 73 ویں آئینی ترمیم کو لاگو کرنا، بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کو شروع کرنے سے قبل ہر پنچایت کے حق میں 25 لاکھ روپے واگزار کرنا اور پنچوں و سرپنچوں کے مشاہرے میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔  احتجاج کے دوران پنچایت کانفرنس کے ایک لیڈر نے بتایا کہ بیک ٹوولیج اول اور دوم کے دوران جو لوگوں سے وعدے کئے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ کام کیوں نہیں ہوئے۔ لیکن ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے'۔ یو این آئی 
18پروازوں میں2554 مسافر سرینگر پہنچے