لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی

تاریخ    16 ستمبر 2020 (20 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ایک سی آر پی ایف اہلکار نے پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں بدھ کو اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی ۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ٹی سری نواس نامی یہ اہلکار بنیادی طور پر سی آر پی ایف کی90ویں بٹالین سے وابستہ تھا تاہم وہ آجکل 185ویں بٹالین کے ساتھ تعینات تھا۔
 مذکورہ اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی اور وہ ہلاک ہوگیا۔
مذکورہ اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین