تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد3کروڑ کے نزدیک پہنچ گئی

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی//دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے دوکروڑ 91 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.27 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں 2,91,82,198 افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 9,27,015 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 65,53,303 سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 1,94,489 ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 83,809 کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 49,30,237 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران کورونا کے 1054 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 80,776ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک 43,45,610 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1,32,006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد 10,64,438 ہو گئی اور 18,573 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں اس وبا اب تک 7,29,619 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 30,710 ہلاک ہو چکے ہیں۔کولمبیا میں اب تک 7,16,319 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 22,924 ہو گئی۔ وہیں کوروناسے متاثر ہونے کے معاملے میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں اب تک 6,71,716 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 71,049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد 6,50,749 تک جا پہنچی ہے اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15,499 ہوگئی ہے ۔اسپین نئے کیسز میں اضافے کے بعد اب نویں نمبر پر ہے ، یہاں اب تک تقریبا 5,93,730 افراد متاثر ہوئے ہیں اور29,848 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب 10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں اب تک 5,65,446 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان تعداد 11,667 ہو گئی ہے ۔چلی میں 4,36,433 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 12,013 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا سے متاثر فرانس میں اب تک 4,25,870 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 30,958 افراد ہلاک چکے ہیں۔ایران میں اب تک 4,04,648 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 23,313 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں برطانیہ میں کورونا سے 3,73,553 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 41,726 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا کے کیسز کے معا ملے میں بنگلہ دیش سعودی عرب سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33,39,332 تک پہنچ چکی ہے اور 4,759 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3,26,258 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4,305 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔پاکستان میں اب تک 3,02,020 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6,383 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد 2,92,878 تک پہنچ گئی اور 7,119 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 2,94,478 ہو گئی ہے جبکہ 8,086 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2,88,761 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35,624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 2,63,222 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9,356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلپائن میں 2,65,888 متاثر ہوئے اور 4,630 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2,21,523 تک پہنچ گئی ہے اور 8,841 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔وہیں کورونا وائرس سے ایکواڈور 10,922، بیلجیم میں 9925، کینیڈا میں 9229، بولیویا میں 7394، نیدر لینڈ میں 6296، سویڈن میں 2079، چین میں 4735، رومانیہ میں 4185، یوکرین میں 3273، گوئٹے مالا میں 2,972، پولینڈ میں 2203، پناما میں 2173، ہونڈوراس میں 2079 ، سوئٹزرلینڈ میں 2,025، اور پرتگال میں 1,871 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یو این آئی