مزید خبریں

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک

خانیار کے کئی سیاسی کارکن اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر// اسمبلی حلقہ خانیار سے محمد یٰسین چوڑی ساز کی قیادت میں درجنوں نوجوان سیاسی کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں عادل احمد سلاتی، مشتاق احمد خان، پرویز احمد چھاچو، محمد سلیم کاک، محمد اشرف شیخ، شوکت احمد مخدومی، فاروق احمد صوفی، جاوید احمد مخدومی، عادل قادری، شفاعت احمد، گلزار احمد، علی محمد ڈار، علی محمد شیخ،مشتاق احمد شیخ، نذیر احمد اور طارق احمد خان قابل ذکر ہیں۔ اپنی پارٹی نائب صدر غلام حسن میر، فاروق اندرابی، نذیر ڈیلگامی، منتظرمحی الدین، عرفان نقیب، اعجاز راتھر نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔ادھراسمبلی حلقہ ترال سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے ورکران کی غلام محمد میر کی قیادت میں پارٹی دفتر لال چوک سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میںپارٹی لیڈران نے جموں وکشمیر خاص طور سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لوگوں کو درپیش روز مرہ مسائل کو اُجاگر کیا۔
 
 

۔18پروازوں میں 2758 سرینگر پہنچے

سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے114ویں دِن2758مسافروں کو لے کر18 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,578گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں   2,17,755مسافروں نے سفر کیا ہے۔
 

تازہ ترین