انجینئروں کا قومی دن | چرچ لین سونہ وارمیں تقریب منعقد

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // انجینئروں کے قومی دن کے سلسلے میںسرینگر میں کل سٹیٹ سنٹر کی طرف سے ایک تقرئب کا اہتمام کیا گیا ۔جموں وکشمیر سٹیٹ سنٹرنے چرچ لین سونہ وارمیں  53 ویں انجینئرز ڈے کے موقع منعقدہ تقریب میں انجینئروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز جھنڈا لہرانے اور Mokshagundam Visvesvaraya  کے فوٹو پر پھول نچھاورکرنے سے شروع کیا گیا ۔ سٹیٹ سنٹر کے چیرمین عامر علی نے کہا کہ انجینئرز ڈے 1967 سے ہندوستان میں ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ سر موکشاگندم وشیوسوریا کی سالگرہ منائی جائے۔ انہیں سال 1955 میں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔  تقریب میں انجینئروں، کارپوریٹ ممبران ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران مناسب ایس او پیز اور جسمانی دوری کو برقرار رکھا گیا جبکہ اراکین کی ایک کثیر تعداد بھی آن لائن  شریک ہوئی ۔
 
 

تازہ ترین