مزید خبرں

تاریخ    15 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


انجمن اوقاف جامع اورانجمن علمائے احناف کا میر واعظ خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اوقاف کے نظر بند رکھے گئے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق ، مولوی منظور اور مولوی شفاعت کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  میرواعظ کی شفیق اور رفیق نانی صاحبہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انجمن اوقاف نے بارگاہ خداوندی میں دعا کی ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے نیک سیرت اور میرواعظ خاندان کی بزرگ ترین خاتون کی بال بال مغفرت کرکے جنت الفردوس عطا کرے اور میرواعظ سمیت خاندان کے تمام ارکان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انجمن علمائے احناف کے سرپرست مولانا اخضر حسین نے بھی اپنے بیان میں میر واعظ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
 
 

ایس ایم سی کے سابق وارڈ آفیسر مشتاق احمد میرفوت

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق وارڑ آفیسر مشتاق احمد میرساکن بوٹہ شاہ محلہ لال بازار کل انتقال کر گئے ۔ ان کی وفات پر کئی سماجی حلقوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سول سوسائٹی سرینگر کے صدر غلام محمد بٹ ہمدرد، سماجی کارکن اور رکن سوسائٹی محمد امین صوفی نے مشتاق احمد میر کی وفات پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔انہوںنے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔ادھر محاذ آزادی کے رکن خواجہ محمد یوسف گلکار نے مشتاق احمد کی وفات پر  گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کی جنت نشینی اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطا کرنے کیلئے اللہ سے دعا کی ہے۔
 
 
 

۔ 18پروازوں میں 2642 سرینگر وارد

سرینگر//جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے113واں دِن 2642مسافروں کو لے کر18 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,560 گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں   2,14,997مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوراَپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 
 

تازہ ترین