کورونا کا قہر جاری| دنیا میں9.15 لاکھ اموات، 2.84 کروڑ متاثر

تاریخ    13 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 واشنگٹن// دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 2.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 9.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 28481413 افراد کو متاثراور 915356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6443743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 192979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔روس میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1048257 تک جا پہنچی ہے اوراب تک 18309 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں اس وائرس سے اب تک 710067 افراد متاثر اور 30344 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 702088 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 22518 ہوچکی ہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک اس ملک میں 658299 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 70183 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 646398 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 15378 ہوگئی ہے ۔نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا بھر میں نویں پوزیشن پر ہے ،کورونا وائرس سے اب تک یہاں 5 566326 افراد متاثر اور 29747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے ۔ جرمنی میں اب تک 259735 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9348 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وہیں ایکوناڈور میں کورونا وائرس سے 10836 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ بیلجیم میں 9919 ، کینیڈا میں 9214، انڈونیشیا میں 8544 ، نیدرلینڈ میں 6290 ، سویڈن میں 5846 ، مصر میں 5607 ، چین میں 4733 ، رومانیہ میں 4100 ، فلپائن میں 4108 ، یوکرین میں 3132 ، گوئٹے مالا میں 2،929 ، پولینڈ میں 2169 ، پنامہ میں 2140 ، ہونڈوراس میں 2058 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،020 اور پرتگال میں 1،855 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں سنیچر کو کورونا انفیکشن کے 1282نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 34اور متاثروں کی موت ہوگئی۔ڈائرکٹر جنرل (صحت خدمات) کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ انفیکشن کا اعدادوشمار 3,36,044 ہوگیا اور مرنے والوں کی تعداد 4702ہوگئی ہے ۔ اب تک 2,38,271 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔بنگلہ دیش میں صحتیاب ہونے کی شرح 70.90 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.40فیصد ہے ۔یواین آئی
 

تازہ ترین