چیف سکریٹری نے جن ابھیان کیلئے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا

تمام اِنفرادی بہبودی سکیموں کو صد فیصد لاگو کرنے کی ہدایت

تاریخ    11 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے جمعرات کو جَن ابھیان کیلئے جاری تیاریوں کا جائزہ سیکرٹریوں کی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران لیا۔دوران میٹنگ بتایا گیا کہ 20 روزہ طویل جَن ابھیان بیک ٹو وِلیج پروگرام سے قبل 10ستمبر کو شروع ہو رہا ہے اور اس کا مقصد سرکاری مشینری کو فعال اور متحرک بنایا جاسکے جو کام کاج کووِڈ کے سبب سست روی کا شکارہوا ہے۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں کو فیلڈ اہلکاروں کو مختلف عوامی رسائی سرگرمیوں سے متعلق پوری جانکاری دینے کے لئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 14ویں مالی کمیشن ضلع پلان او رسٹیٹ پلان کے تحت اِلتوا ٔمیں پڑے کاموں کو فوری طور شروع کرنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اِس کے علاوہ تکمیل کے مختلف مراحل میں مختلف جاری کاموں میں سرعت لائی جانی چاہئے ۔ اِنتظامی سیکرٹریوں کو اپنے افسروں کو فیلڈ کاموں کے لئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تعینا ت کرنے کے لئے کہا، تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بلا رکاوٹ انجام دیا جاسکے او رمستحقین تک ان کاموں کے فوائد پہنچ سکیں۔ چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹریوں کو الاٹ کئے گئے اضلاع کا دورہ کرنے اور جَن ابھیان کے تحت جاری تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے کہا گیا ۔ اُنہوں نے افسروں کو دستاویزات بشمول حق شہریت ،درجہ فہرست ذاتوں ، درجہ فہرست طبقوں ، اے ایل سی، او بی سی اسناد کی بروقت فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے اور تمام اِنفرادی بہبودی سکیموں کو صد فیصد لاگو کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیاکہ بیک ٹو وِلیج کاموں کیلئے ہر پنچایت کے حق میں دس لاکھ روپے واگذار کئے جارہے ہیں اور ا س کے علاوہ جو 14ویں مالی کمیشن جاری رقومات فراہم کئے گئے ہیں۔
 

تازہ ترین