شرما کا جموں میں عوامی دربار ،عوامی مسائل سے آگاہ

تاریخ    11 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا جس میں زائد 100 لوگ اُن سے ملے جن میں 22 وفود اور 38  افراد بھی شامل تھے جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ آل جموں و کشمیر ساکھشر بھارت مشن ، ٹریڈر فیڈریشن وئیر ہاوس ، لداخ میں تعینات +2 لیکچراروں کی ایسوسی ایشن ، بھارتیہ سکھشا سمتی کمیٹی جے اینڈ کے ، جے اینڈ کے کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفود اُن سے ملے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع بشمول کٹھوعہ ، راجوری ، ریاسی ، ڈوڈہ ، سانبہ ، کشتواڑ ، ادھمپور سے آئے وفود بھی مشیر سے ملے اور انہیں سڑک رابطہ سہولت ، پانی اور بجلی کی سپلائی ، جے ڈی اے سے متعلق معاملات ، تبادلوں ، امداد ، معاوضہ اور واجبات کی واگذاری ، گلی کوچوں اور نکاسِ آب نظام سے متعلق دیگر مسائل اور مانگیں پیش کیں ۔ مشیر نے عوامی اہمیت کے حامل چند مسائل کے ازالہ کیلئے موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے انہیں مقامی آبادی کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھنے کیلئے کہا تا کہ اُن کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔ 
مہور بازار اور بینک تیسرے روز بھی بند
 

تازہ ترین