تازہ ترین

فوج میں بھرتی ہونے والوں کیلئے پری ریکروٹمنٹ پروگرام

تاریخ    9 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
سرینگر// فوج وادی کشمیر میں فوج میں بھرتی ہونے والے خواہشمند نوجوانوں کے لئے ایک 'پری ریکروٹمنٹ پروگرام' کا اہتمام کر رہی ہے۔دو ہفتوں پر محیط پہلا پری ریکروٹمنٹ پروگرام وسطی ضلع گاندربل میں منعقد کیا جائے گا جس میں فوج میں بھرتی ہونے والے خواہش مند نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے گی اور انہیں فوجی بننے اور قوم کی خدمت کرنے کے لئے تیار کیا جائے گا۔فوج کی شمالی کمان کے ادھم پور جموں میں واقع ہیڈ کوارٹر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: 'کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کے لئے مدد فراہم کرنے کے مقصد کے تئیں گاندربل میں دو ہفتوں پر محیط ایک پری ریکروٹمنٹ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مقامی نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے گی اور انہیں فوجی بننے اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دی جائے گی'۔یو این آئی