دھونی کی وکٹ کیپنگ پریکٹس پر عرفان پٹھان حیران

تاریخ    9 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دہلی//ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیر لیگ سے قبل سوشل میڈیا پر چنئی سپر لیگ ( سی ایس کے ) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ کیپنگ کی پریکٹس سے متعلق ویڈیو میں دکھائی گئی کارکردگی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔تربیت کے دوران دھونی وکٹ کیپنگ کی مشق کرتے دیکھ کر عرفان کافی حیران ہوئے اور کہا کہ اس سے پہلے کبھی انہوں نے ایسا نہیں دیکھا۔ دھونی نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ پچھلے سال 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے بعد دھونی مسابقتی کرکٹ سے دور رہے ہیں۔ آئی پی ایل سے پہلے پچھلے مہینے کی 15 تاریخ کو انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ دھونی کو میچ سے پہلے کئی بار بیٹنگ کی مشق کرتے دیکھا گیا ہے لیکن انہیں وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے دیکھنا بالکل مختلف ہے۔انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن میں اب دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ رواں سال کووڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے یہ آئی پی ایل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے کھیلی جانی ہے۔ پہلا میچ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور ممبئی انڈینز کے مابین کھیلا جانا ہے۔ اس وقت تمام ٹیمیں تربیت حاصل کررہی ہیں۔اسی دوران سی ایس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پریکٹس سیشن میں کچھ ایس کیا جسے دیکھ کر سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان پوری طرح حیرت زدہ رہ گئے۔اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کے دوران عرفان پٹھان نے کہا کہ ہم نے کچھ نئے ویزؤئل دیکھے جن میں دھونی وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ، یہ کوئی نئی بات ہے ، کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی سال ہندوستانی ٹیم اور آئی پی ایل میں سی ایس کے دونوں ہی کے لئیکرکٹ کھیلی ہے ، میں نے انہیں کبھی وکٹ کیپنگ کی مشق کرتے نہیں دیکھا۔ پٹھان نے مزید کہا کہ شاید اس لئے کہ انہوں نے طویل عرصے سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔میرے خیال میں ٹیم میں کچھ لیگ اسپنرز موجود ہیں ، شاید وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ بولر کیسے ہیں لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کررہے ہیں۔ پٹھان نے کہا کہ اچھی چیز یہ ہے کہ پریکٹس شروع ہو چکی ہے اور حیرت کی بات نہیں ہے کہ شائقین انہیں دیکھنے کے لئے جمع ہورہے ہیں۔یو این آئی

تازہ ترین