تازہ ترین

سرمدحفیظ نے بخشی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

تاریخ    9 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سری نگر//سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج بخشی سٹیڈیم کا دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔پروجیکٹ منیجر این پی سی سی ایل امیت پنڈتا نے نیشنل پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (این پی سی سی ایل) کے تحت سرانجام دیئے گئے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔سیکرٹری موصوف نے عمل آور ی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے پر دوہری شفٹوں اور اَفرادی قوت کو بڑھا کر کام کی رفتار میں سرعت لائیں تاکہ یہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوجائے۔سری نگر شہر کے وسط میں واقع اس سٹیڈیم میں قومی منصوبے کی تعمیراتی کارپوریشن لمیٹڈ نے 40.85 کروڑ روپے کی لاگت سے بڑے پیمانے پر تجدید و مرمت کی ہے۔اُنہوں نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ جوش جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ اس منصوبے کو بروقت مکمل یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری نے سپورٹس کونسل کے ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ وہ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اس کے کام کی رفتار اور رُکاوٹوں کو ہفتہ وار بنیاد پر پیش رفت رِپورٹ پیش کرے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کی جاسکے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ سٹیڈیم کی تعمیراتی کاموں کے دوران کووِڈ۔19 کے تمام رہنما خطوط پر من و عن عمل پیرا رہ کر عمل کریں۔ اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سپورٹس ، پروجیکٹ منیجر این پی سی سی ، ایگزیکٹیو انجینئر سپورٹس کونسل ، ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ سپورٹس اور دیگر متعلقین موجود تھے۔