تازہ ترین

اچھ بل میں نام نہاد پیر بابا گرفتار | 2بہنوں کی عزت پرہاتھ ڈالنے کاالزام

تاریخ    31 اگست 2020 (30 : 12 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ // اننت ناگ میں دو بہنوں کو اپنی ہوس کا شکار بنانے کے الزام میں نام نہاد’ بابا‘ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق تیلونی اچھ بل سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے پولیس اسٹیشن اچھ بل میں تحریری شکایت درج کی جس کے مطابق ایک خود ساختہ پیر بابا نے تعویز لینے کے آڑ میں اُس کی دو بیٹیوں کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے۔شکایت موصول ہونے کے فوراََ بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ۔ایس ڈی پی او اچھ بل محمد رفیق راتھر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 68/20 us 376 درج کرکے تحقیقات شروع کی گی ہے۔ادھر لوگوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔