تازہ ترین

پہلی بار کورونا کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، فعال کیسوں میں بھاری اضافہ

تاریخ    27 اگست 2020 (45 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ کو عبور کرگئی ہے اور اس دوران انفیکشن سے نجات پانے افراد کی تعداد نسبتا کم رہنے سے سرگرم معاملوں 18 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکیز وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے75760 نئے معاملوں کے ساتھ متاثری کی تعداد بڑھ کر 3310235 ہوگئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں یہ ریکارڈ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا بڑا اضافہ ہے۔
اس سے قبل امریکہ میں 17 جولائی کو 76930 اور 25 جولائی کو 78427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ہندوستان میں 22 اگست کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اس دن 70488 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56013 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2523772 ہوگئی ہے۔ صحت مند ہونے والے افراد سے زیادہ انفیکشن کے نئے کیسوں کی وجہ سے 18724 فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 725991 ہوگئی ہے۔