تازہ ترین

بارہمولہ میں چوری کا معمہ حل

سرکاری چاول375بوریاں برآمد،ملزم گرفتار

تاریخ    26 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ// بارہمولہ پولیس نے تین روز قبل چوری ہونے والے 375 بیگ سرکاری چاول برآمد کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 22  اگست  کو طارق احمد گنائی ولد غلام نبی گنائی ساکن یادی پورہ پٹن نے تھانہ بارہمولہ میں ایک تحریری شکایت کی تھی کہ ان کی سرکار چاول سے بھری ہوئی گاڑی زیر نمبر7109 کو ایف سی آئی اسٹور کرالہار کے قریب 20 اگست کواس کے ڈرائیور زبیر احمد نے پارک کیا تھاجس میں 375 بیگ چاول چرائے گئے تھے۔پولیس کے مطابق انہوںنے ایک ایف آئی آرزیر نمبر/ 2020  142 درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کی۔ اس دورا ن متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا جن میں جاوید احمد میر ساکن سوپور نے تفتیش کے دوران یہ اعتراف کیا کہ اس نے 375 بیگ چاول چرائے ہیں۔