جموں کشمیر میں 434تازہ کورونا متاثرین، تعداد29326

تاریخ    18 اگست 2020 (37 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روزکورونا وائرس سے متاثر434افراد سامنے آئے جس کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد29326تک پہنچ گئی۔آج ظاہر ہونے والے کورونا متاثرین میں29مسافر بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں346جبکہ جموں صوبے میں88کیس سامنے آئے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں66،بارہمولہ میں37،پلوامہ میں27،بڈگام میں6،اننت ناگ میں42،کولگام میں16،شوپیان میں3،کپوارہ میں66،بانڈی پورہ میں59،گاندر بل میں24،جموں میں28،راجوری میں2،کٹھوعہ میں3،اُدھمپور میں13،رام بن میں5،سانبہ میں12،ڈوڈہ میں4،پونچھ میں3،ریاسی میں14اور کشتواڑ میں4کورونا کیس سامنے آگئے۔
 

تازہ ترین