تازہ ترین

اوڑی میں دو بھائی ریچھ کے حملے میں زخمی

تاریخ    18 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی/اوڑی میں دو بھائی ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ اتوار کی شام کو نو شہرہ بونیار میں ریچھ نے دو بھا ئیوں کواُس وقت اپنے حملے میں زخمی کر دیا جب وہ نزدیکی جنگل میں گھاس کاٹنے گئے تھے۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت بشیر احمد میر اور مشتاق احمد میر ولد عبدالاحد کے بطور ہوئی ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔