تازہ ترین

جواہرنگرمیں فورسز اہلکار کے مس فائر سے افراتفری

ناظم محکمہ اطلاعات کا ڈرائیورزخمی

تاریخ    16 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//جواہرنگرسرینگر میں سنیچر کو ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طورگولی نکلنے سے محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ عامہ کی ناظم سحرش اصغر کا ڈارئیو غلام نبی شدید زخمی ہوا۔حکام نے بتایا کہ سری نگر کے جواہر نگر میں جے 55 گورنمنٹ کوارٹر میں تعینات ایس ایس بی کے 10 ویںبٹالین کی ڈی کمپنی سے وابستہ اہلکار کی رائفل حادثاتی طور پر چل گئی اور اس سے گولی نکلنے کے نتیجے میں ڈائریکٹر انفارمیشن کا ڈرائیور زخمی ہوا۔حکام نے بتایا ، ’’ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس بی  اہلکار کی رائفل کیسے اچانک چلی ،اس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس بی  اہلکار کے ہتھیار سے نکلی گولی جو پہلے دیوار سے ٹکر ائی اور بعد میں ڈرائیور کو لگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی حالت مستحکم ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گولی چلنے کے آواز کے ساتھ ہی علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے اور لوگوں کو لگا کہ 15گست کے موقعے پر فائرنگ ہوئی ہے ۔خیال رہے شہر کے نوگام علاقے میں گزشتہ روز جنگجوئوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد سیکورٹی کو منعقد ہونے والے تقریب کے پیش نظر ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا ۔
 

تازہ ترین