تازہ ترین

سی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں فائدہ : آشیش نہرا

تاریخ    15 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
ممبئی /ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا کا خیال ہے کہ کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شامل ہونے کے بعد آئی پی ایل 2020 میں حصہ لینے کے لئے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ میں دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہوگی۔ سی پی ایل 2020 بایو سیکیور ماحول میں 18 اگست سے 10 ستمبر تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے دو مقامات پر کھیلی جائے گی۔کیرون پولارڈ ، ڈوین براوو ، آندرے رسل ، عمران طاہر ، مچل سینٹنر ، راشد خان ، مجیب الرحمٰن ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے ۔اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ سے نہرا نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو بھی کوئی کھلاڑی سی پی ایل میں کھیلتا ہے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ سی پی ایل کی اپنی کارکردگی کو آئی پی ایل میں دہرائے گا لیکن یقینی طور پر ایسے کھلاڑیوں کو آئیپی ایل میں دوسرے کھلاڑیوں پر یقینی برتری حاصل ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ایک ماہ تک کھیلنے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ جاتے ہیں تو اس سے یقینی طور پر فرق پڑے گا ان میں چاہے کیرون پولارڈ ہو یا عمران طاہر یا راشد خان۔نہرا نے جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اسپنر عمران طاہر کی بھی تعریف کی جو آئندہ آئی پی ایل سیزن میں چنئی سپر کنگز کے لئے کھیلیں گے ۔