دنیا میں کورونا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

تاریخ    15 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
بیجنگ / جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے قہر سے دنیا بھر میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،وہیں 2.08 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان اب 48 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر 20840381 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 754566 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5248678 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 167097 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 3164785 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 104201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقا پر ہے اور یہاں اب تک 905762 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 15353 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وباکا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے وہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 572865 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 11270 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ وہیں میکسیکو میں 505751 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54293 ہوگئی ہے ۔پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 498555 ہوچکی ہے اور 21713 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں کولمبیا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 433805 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14145 ہو گئی ہے ۔ وہیں چلی نویں مقام پر ہے ، یہاں اب تک 380034 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اسپین میں متاثرین کی تعداد 337334 ہو گئی ہے جبکہ 28579 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں اب تک 336324 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 315583 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے 46791 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک 294519 افراد کورونا انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3303 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 286674 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، اور 6139 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ارجنٹینا میں اب تک کورونا وائرس کے 276072 کیسز ہیں جبکہ کورونا کے باعث اب تک 5362 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 269115 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3557 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں 252235 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35231 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 245635 ہوگئی ہے اور 5912 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 244096 تک جا پہنچی ہے اور 30392 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 222281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ عراق میں کورونا سے 164277 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5588 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین