کووڈ 19کے پیش نظرلال قلعے میں خصوصی انتظامات

ماسک اورمناسب فاصلہ ضروری،سکولی بچے تقریب میں حصہ نہیں لیں گے

تاریخ    15 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// وزارت دفاع نے کورونا وبا کے تناظر میں یوم آزادی کی تقریبات میں لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور اس بار مہمانوں کو دو گز کی دوری پر ماسک کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔وزارت نے تقریب کے دوران سماجی فاصلے ، ضروری احتیاط اور قومی تقریب کی پاکیزگی اور وقار کے مابین توازن برقرار رکھنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ کسی کو بھی دعوت نامے کے بغیر تقریب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس بار یوم آزادی کی تقریبات میں مشق کے دوران، معاشرتی فاصلے کے ضابطے پر عمل کیا جائے گا اور اس تقریب کی کشش 'اسکول کے بچے ' اس بار نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں اس بار کورونا کی وجہ سے تقریب سے دور رکھا گیا ہے ۔تقریب کا آغاز صبح 6.30 بجے این سی سی کیڈٹس کے گائے جھنے والے حب الوطنی کے ترانوں سے ہوگا۔ تمام عہدیدار شام 7.15 بجے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور وزیر اعظم لال قلعے کی فصیل سے قومی پرچم لہرا ئیں گے ۔
 

تازہ ترین