تازہ ترین

بد امنی پیدا کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا | یوم آزادی کے موقعہ پر صدر جمہوریہ کا قوم کے نام خطاب

تاریخ    15 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووِند نے جمعہ کے روز ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا کہ ہندوستان کا یقین امن میں ہے لیکن اگر کوئی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب  دیا جائے گا۔مسٹر کووِند نے 74 ویں یوم آزادی کی ماقبل شام پر قوم کے نام خطاب میں چین کا نام لیے بغیر کہا کہ جب کورونا جیسی وبا سے عالمی برادری کو ایک ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے تو اس وقت ہمسایہ ملک نے توسیعی سرگرمیوں کو چالاکی سے انجام دینے کی ہمت بے جا کی ہے۔انہوں نے کہا،’آج عالمی برادری، ’وسودھیو کْٹْبمکم‘ یعنی ’پوری دنیا ایک ہی خاندان ہے‘ کی اس روایت کو قبول کر رہا ہے، جس کا مقصد ہماری روایت میں بہت پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔ آج جب عالمی برادری کے سامنے سب سے بڑے چیلنج سے متحد ہو کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے تو ایسے میں ہمارے ہمسایہ ملک نے اپنی توسیعی سرگرمیوں کو چالاکی سے انجام دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے جوانوں نے اپنی جان نچھار کر دی۔ ہندوستان کے سپوت قومی افتخار کے لیے ہی زندہ رہے اور اسی کی خاطر مر مٹے‘۔صدر نے گلوان وادی میں جاں بحق فوجیوں کو سلام کرتے ہوئے کہا،’ پورا ملک گلوان وادی کی قربانیوں کو سلام کرتا ہے۔ ہر ہندوستانی کے دل میں ان کے خاندان کے اراکین کے تئیں شکر گذاری کا جذبہ ہے۔ ان کی بہادری نے یہ دکھا دیا ہے کہ اگر ہمارا ایقان امن میں ہے پھر بھی اگرکوئی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے معقول جواب دیا جائے گا۔ ہمیں اپنے مسلح افواج، پولیس اور نیم فوجی دستوں پر فخر ہے جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہماری داخلی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں‘۔یو این آئی