اریکشن پمپ چالو نہ کرنے کا شاخسانہ | نارواو بارہمولہ میں دھان کی فصل تباہ

تاریخ    15 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ// نارواور بارہولہ میں زرعی اراضی کی سینچائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی کنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ شیری پٹرول پمپ کے نزدیک زہو علاقے میں رات کے دوران شاہ کھاتہ اریگیشن پمپ کو چالو نہیں کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اراضی کو پانی سپلائی برابر نہیں مل رہی ہے جس کے نتیجہ میں دھان کی فصل سوکھ گئی ہے ۔ایک مقامی شہری بلال احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ اگر پمپ کو رات کے دوران چالو نہیں کیا گیا تو ان کی سال بھر کی کمائی ضائع ہوگی ۔ مذکورہ شہری نے کہا کہ گر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو اس معاملے کے بارے میں آگاہ کیا کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ کسانوں نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر زوگیار کے زمینداروں کاکہناہے کہ محکمہ اریگیشن کی غفلت شعاری کی وجہ سے سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے جس سے ان کی سال بھر کی کمائی تباہی کے دہانے پر ہے لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اریگیشن کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئرسجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ آج سے پمپ کا نائٹ شفٹ چالو کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو رات کے دوران بھی پانی فراہم ہوسکے ۔
 

تازہ ترین