ملک میں 926 پولیس اہلکاروں کوتمغے ، جموں کشمیر پولیس کو81بہادری کے میڈل

تاریخ    14 اگست 2020 (58 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولیس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں کوامتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پولس اہلکاروں کے لیے میڈل کا اعلان جمعہ کو وزارت داخلہ نے کیا ۔
جموں وکشمیر پولس کو سب سے زیادہ 81 بہادری کے تمغے ملے ہیں، جبکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو 55 اور اترپردیش پولیس کو 23 ، دہلی پولیس کو 16 اور مہاراشٹر پولیس کو14 میڈل ملے ہیں۔
جھارکھنڈ پولیس 12 تمغے، آسام پولیس کو پانچ، چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش کی پولیس کو تین، تلنگانہ کو دو اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو بہادری کا ایک تمغہ ملا ہے۔
 

تازہ ترین